وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لے کر آئی ہوں اگلی بار وفاقی وزیر بن کر آئونگی ، زرتاج گل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لے کر آئی ہوں ، اگلی بار وفاقی وزیر بن کر آئونگی . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے ڈیرہ غازی خان سے جیتا،عمران خان کی مرہون منت ہے .

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لے کر آئی ہوں ،اگلی باروفاقی وزیر بن کر آؤں گی . انہوںنے کہاکہ پہلے ان کے چمچوں اور پھر ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی . انہوں نے کہاکہ اگر پارلیمان ایسے ہی چلنا ہے تو پارلیمنٹ کو

شادی ہال بنادیتے ہیں . انہوں نے کہاکہ فلیٹیز ہوٹل میں بھی ایک شخص وزیر اعلی بنا ہوا ہے . زرتاج گل نے کہاکہ مچھروں کے کاٹنے پر یہ نوٹوں کے بیگ لے کر ملک سے فرار، ہوئے . انہوںنے کہاکہ ہم نے کبھی ججوں اور جرنیلوں کے خلاف بیان بازی نہیں کی ،(ن )لیگ ادروں کو متنازعہ بناتی رہی . انہوں نے کہاکہ عمران خان کے دور حکومت میں معیشت بہترہوئی ہے ،55لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوئیں ، دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے ''چینی ،گھی ،آٹا سستا کرو''کے نعروں کے باعث سینیٹر فیصل جاوید پریس کانفرنس مکمل نہ کر سکے . ہفتہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ دس بارہ لیگی کارکنوں نے احتجاج شرع کر دیا ،کارکنوں نے چینی اور گھی سستی کراو پھر باتیں کرو، کے نعرے لگائے جس کے باعث سینیٹر فیصل جاوید پریس کانفرنس بھی مکمل نہ کر سکے .

. .

متعلقہ خبریں