ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی . تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ رقم کرونا ویکسین کی خریداری کیلئے استعمال کی جائے گی .

رقم سے تقریباً 3 کروڑ 98 لاکھ کرونا ویکسین کی خوراک خریدی جائیں گی . رقم سے سیفٹی باکس، سرنجز کی خریداری بھی کی جائے گی . اعلامیہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق ویکسینیشن سے کرونا وبا کے پھیلاؤ میں تیزی سے کمی ہو گی . پاکستان کو یہ رقم اے ڈی بی کے دسمبر2020 میں شروع کئے جانے والے 9 ارب ڈالر مالیت کے ایشیاء پیسیفک ویکسین تک رسائی کی سہولت کے پروگرام کے تحت فراہم کی جارہی ہے . . .

متعلقہ خبریں