وزیراعظم عمران خان کا اسمبلی آنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی آنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جیو نیوز کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لئے وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی آنے کا فیصلہ کیا ہے . جیو نیوز کے مطابق عمران خان کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد متوقع ہے، پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کا چیمبر کھول دیا گیاہے، وزیراعظم ہاؤس کے باہر سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان کا سکیورٹی سٹاف بھی پہنچ گیا ہے، دوسری جانب معروف صحافی نجم سیٹھی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری منٹ میں اہم پیشرفت ہو

رہی ہیں .

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے اور اپنے اہل خانہ کیلئے محفوظ راستہ مانگ لیا ہے . نجم سیٹھی نے ان خیالات کا اظہار صحافی مرتضیٰ علی شاہ کے ٹویٹ کے جواب میں کیا اور کہا کہ وہ ان کی خبر کی تصدیق کرتے ہیں . واضح رہے کہ مرتضیٰ علی شاہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ انہیں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان سٹیپ ڈاؤن کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن این آر او مانگ رہے ہیں . عمران خان اس بات کی ضمانت چاہتے ہیں کہ ان کے، ان کے اہل خانہ اور ان کی کابینہ کے ارکان کے خلاف مقدمات درج نہیں کیے جائیں گے مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق عمران خان اس وقت اپنے تحفظ اور پاکستان میں قیام کی ضمانت مانگ رہے ہیں، اس حوالے سے کئی بار مشاورت بھی کی جاچکی ہے .

. .

متعلقہ خبریں