عامر لیاقت کا طوبی کی تصویر پر طنزیہ وار

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سابقہ اہلیہ و اداکارہ سیدہ طوبی انور کی تصویر پر طنز کیا ہے . سیدہ طوبی انور نے پہلے رمضان المبارک کو اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جن میں انہوں نے اپنی افطاری کے بارے میں مداحوں کو بتایا تھا .

طوبی کی تصویر پر میمرز نے ایڈیٹنگ کرکے لکھ دیا تھا کہ شیطان کے بغیر طوبی کی پہلی افطاری . اس میم پر طوبی کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ہمیشہ کی طرح اس بار بھی خاموش نہ رہ

سکے . عامر لیاقت حسین نے طوبی کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ارے یہ تو وہی ہے ہاں وہی!! ارے شیطان تو ویسے بھی نظر نہیں آتا پھر یہ کسے ڈھونڈ رہی ہے؟،انہوں نے کہا کہ ممکن ہے یہ شیطان کو نظر نہ آتی ہو اور شیطان اسے نہ دیکھ پاتا ہو .

. .

متعلقہ خبریں