نصیر آباد، فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

نصیر آباد(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے بابا کوٹ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا، حملہ آور فرار ہو گئے .

پولیس کے مطابق گوٹھ مراد واہ میں 8 مسلح افراد نے اپنے ہی قبیلے کے افراد کی گاڑی پر حملہ کر کے فائرنگ شروع کر دی .


فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 4 افراد شہزاد، مجید، منظور اور مکھن جاں بحق ہو گئے .

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیواسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ہے . پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا، فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے .

. .

متعلقہ خبریں