“ہم جلد واپس آئیں گے ،ان شاءاللہ” جاتے جاتے پرویز خٹک بڑی بات کہہ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے اور  ان کے بنی گالہ روانگی کے بعد سابق وفاقی وزرا کے عمران خان کی حمایت میں متعدد بیانات سامنے آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے . سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا بھی عمران خان سے متعلق بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے جلد واپسی کا عندیہ دیا ہے .

پرویز خٹک نے ٹوئٹ میں عمران خان کو مخاطب کیے بغیر لکھا کہ وہ آخری گیند تک لڑا، ہم جلد واپس آئیں گے ان شاءاللہ .

خیال رہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں پرویز خٹک وزارت دفاع کا قلمدان سونپا گیا تھا جبکہ گزشتہ دور حکومت میں پرویز خٹک وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تھے .

. .

متعلقہ خبریں