تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر عمران خان کی حامی خاتون کی آنکھیں چھلک پڑیں، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے  بعد سوشل میڈیا پر  کہیں  ان کے حق میں  تو کہیں ان کے خلاف بیانات سامنے آرہے ہیں   . سوشل میڈیا پر عمران خان کی ایک  حامی کارکن نتاشہ وقاص کی ویڈیو  وائرل ہے جس میں   جذباتی بھی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر ایک روپے کی کرپشن بھی نہیں ہے اور انھیں ہٹا دیا گیا ہے اور یہ کرپٹ لوگ ایک بار پھر ہم پر حکمران بن کر بیٹھ جائیں گے .

ویڈیو میں نتاشا پاکستانی عوام کو طیب اردوان کے حق میں ترکی کی عوام کا ڈٹ کر کھڑے ہو جانے کا واقعہ یاد دلارہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ  ترکی کی عوام نے بھی تو طیب اردوان کو جانے نہیں دیا تھا لیکن پتہ نہیں ہماری عوام کیسی ہے؟برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ شاید ہم کرپٹ حکمرانوں کے ہی قابل ہیں، ہم ایک اچھے لیڈر کے قابل ہی نہیں ہیں، اللہ تعالیٰ اسی لیے فرماتا ہے، جیسی عوام ویسا لیڈر .

خاتون کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف، شہباز شریف اور مولانا   جیسے حکمرانوں کے ہی قابل ہیں، ہم عمران خان کے قابل ہی نہیں ہیں .

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد وہ ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Anu Gull (@anugullkhan_)

. .

متعلقہ خبریں