علی محمد خان ، عمران خان سے بھی زیادہ مزاحیہ ہے: ریحام خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور علی محمد خان کو بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار قرار دیا ہے .

ریحام خان نے ٹوئٹر پر گزشتہ شب علی محمد خان کی قومی اسمبلی میں تقریر کے بعد پیغام جاری کیا اور طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اور بالی ووڈکا ابھرتا ہوا اداکار سامنے آرہا ہے .

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی اور علی محمد خان بالی ووڈ میں ٹاپ کے کردار ملنے کے مستحق ہیں .

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں ریحام نے کہا کہ علی محمد خان بہت مزاحیہ ہیں، یہاں تک کہ وہ عمران خان سے بھی زیادہ مزاحیہ ہیں .

ہم تھکے اور رکے نہیں ، منزل پر پہنچ گئے ، مولانا اسعد محمود
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی اور 174 ارکان نے عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اور یوں عمران خان وزیر اعظم کے عہدے سے برطرف ہوگئے . عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی گزشتہ روز کی کارروائی دیکھنے کے لیے قومی اسمبلی پہنچی تھیں .

. .

متعلقہ خبریں