دھونی کو اشتہار میں بس ڈرائیور بننا مہنگا پڑ گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو اشتہار میں بس ڈرائیور بننا مہنگا پڑگیا، ایڈورٹائزنگ اسٹینڈر کونسل آف انڈیا نے دھونی کو نوٹس جاری کرنے کے ساتھ اشتہار پر بھی فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا . میڈیارپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کے حوالے سے ایک اشتہار میں دھونی بس ڈرائیور بنے اور سپر اوور دیکھنے کیلئے روڈ کے درمیان میں ہی بس روک دیتے ہیں، جب ٹریفک پولیس اہلکار ان سے گاڑی روکنے کا سبب پوچھتا ہے تو وہ کہتے ہیں سپر اوور چل رہا ہے جس پر وہ پولیس مین وہاں سے

چلا جاتا ہے .

اس اشتہار کے خلاف روڈ سیفٹی آرگنائزیشن کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ اس کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے، جس پر ایڈورٹائزنگ اسٹینڈر کونسل آف انڈیا نے دھونی کو نوٹس جاری کرنے کے ساتھ اشتہار پر بھی فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں