پی ٹی آئی ایم پی اے کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خالد محمود کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے . جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خالد محمود کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے گھر کے باہر مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے .

خالد محمود کے بیٹے نے کہا کہ ہمارے گھر کے باہر مسلح افراد نے فائرنگ کی . مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جب کہ فیملی کو بھی ہراساں کیا گیا . ایم پی اے خالد محمود خان کے بیٹے نے کہا کہ حملہ آوروں کی ویڈیو موجود ہے . واقعے سے متعلق پولیس کو بھی آگاہ کر دیا ہے . پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں