اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہبازشریف کا پرنسپل سیکرٹری کون ہو گا؟ اہم فیصلہ کر لیا گیا . تفصیلات کے مطابق گریڈ21کے افسر توقیرشاہ کو نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے .
نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق توقیرشاہ پنجاب میں بھی شہبازشریف کے پرنسپل سیکرٹری رہ چکے ہیں وہ دسمبر میں ریٹائرڈ ہوں گے . توقیرشاہ شہبازشریف کےقریبی ساتھیوں میں شامل ہیں . ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتوں کے سیکرٹریز کی تبدیلی سے متعلق مشاورت جاری ہے سابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد بھی تعیناتیوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں . شہبازشریف کو وزیراعظم کی سیکیورٹی بھی
فراہم کردی گئی ہے .
. .