عمران خان کے ہٹنے کے بعد کیا واقعی اوور سیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سے اربوں ڈالر نکال لیے؟ سٹیٹ بینک آف پاکستان بھی میدان میں آگیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کے وزارت اعظمیٰ سے ہٹتے روشن ڈیجٹیل اکائونٹ سے اربوں روپے نکالے جانے کی خبر کے حوالے سے سچائی سامنے آگئی ہے . اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چلنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے .
اس حوالے سے ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اووسیز پاکستانیوں کا روشن ڈیجیٹل اکائونٹ سے بڑی رقم نکالنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اس خبر میں کوئی سچائی نہیں بلکہ جعلی خبریں چل رہی ہیں . ان کا کہنا تھا کہ اپریل میں اب تک تقریباً 86
ملین ڈالر کی آمد ہوئی جو کہ بہت مضبوط ہے اور کوئی غیر معمولی اخراج نہیں ہے . انہوں نے کہا کہ کل آمد اب 4بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے . خیال رہے کہ گزشتہ روزیہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عمران خان کو وزارت اعظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد اورسیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سے ڈیڑھ سے 2ارب ڈالر نکال لیے ہیں .
. .