حکومت کا 3 اہم شاہراہوں کی بہتری و بحالی کیلئے بڑا اقدام

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے کراچی کی 3 اہم شاہراہوں کی بہتری و بحالی کے لیے بڑا اقدام کیا ہے . تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے 89 کروڑ 35 لاکھ روپے 3 منصوبوں کے لیے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے .

شہید ملت ایکسپریس وے کی بہتری کے لیے 55 کروڑ 10 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ کراچی عربی ضلع کے میوا شاہ قبرستان کی بہتری و بحالی کے لیے 27 کروڑ 57 لاکھ روپے کی منظور دی گئی ہے . اس کے علاوہ ایم اے جناح روڈ سے آئی آئی چندریگر روڈ کی بہتری و

بحالی کے لئے 6 کروڑ 61 لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی ہے . واضح رہے کہ سندھ حکومت نے تینوں اہم شاہراہوں پر کام کا ٹاسک کے ایم سی کے حوالے کردیا ہے . اس ضمن میں ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے تصدیق کی ہے کہ سندھ حکومت نے تینوں اہم شاہراہوں کی بہتری و بحالی کے لیے کے ایم سی کو کام کی منظوری دے دی ہے .

. .

متعلقہ خبریں