وزیراعظم آزاد کشمیرکی کرسی بھی خطرے میں ، سردار عبدالقیوم نیازی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتمادجمع

اسلام آباد، پشاور (قدرت روزنامہ)وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتمادجمع کرادی گئی . وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی جس پر 25 ارکان کے دستخط ہیں .

تحریک عدم اعتماد وزیرمالیات ماجد خان اور اکبر ابراہیم نے جمع کرائی جبکہ درخواست گزاروں کی جانب سے متبادل وزیر اعظم کیلئے سردار تنویر الیاس کانام تجویز کیاگیا ہے . وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 53 کے ایوان میں سے27 ارکان کی حمایت درکار ہوگی ،تحریک عدم اعتماد پر 3 دن بعد اور 7 روز کے

اندر ووٹنگ لازم ہے . واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع کرائی جس کی کامیابی پر عمران خان وزارت عظمیٰ سے فارغ ہوگئے . دوسری جانب عمران خان وزارت عظمیٰ سے فارغ ہونے کے بعد کل بدھ کو پشاور میں پہلے جلسے سے خطاب کرینگے . بدھ کو نمازِ عشاء کے بعد میں پشاور میں ایک اجتماعِ عام سے عمران خان خطاب کرینگے جو حکومت کی تبدیلی کے نتیجے میں ہٹائے جانے کے بعد عمران خان کا پہلا جلسہ ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں