پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بھی گر گئیں، کتنی کمی ہوئی؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں تین سے چار فیصد تک کمی ہوگئی . عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل 99 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا جب کہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے .

دوسری جانب ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کاآؤٹ لک مستحکم قراردےدیا . موڈیز کے مطابق مستحکم آؤٹ لک
معیشت کا بہترتسلسل اور بڑھتی مالی شمولیت ہے جب کہ بہتر معاشی سرگرمیوں کےسبب بینکوں کی قرض گیری بڑھےگی . موڈیز کا کہنا ہے کہ مالی سال 2022 میں جی ڈی پی شرح نمو 3 سے 4 فیصد اور 2023 میں 4 سے 5 فیصد رہنے کے اندازے ہیں . موڈیز کے مطابق غیرفعال قرضوں کی شرح بلند مگر مجموعی قرضوں کے 9 فیصد پر مستحکم رہے گی، بینکوں کا منافع اعتدال سے بڑھے گا جو نئےکاروبار اور شرح سود بہتر ہونے کے سبب بڑھے گا، بینکوں کی جانب سے منافع کی ادائیگی رواں سال بڑھے گی .

. .

متعلقہ خبریں