ترکی میں سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں سڑکوں پر نکلنے والے پاکستانی مشکل میں پڑ گئے ، گرفتار کر لیا گیا

استنبول(قدرت روزنامہ)عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد شہبازشریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھال لیا ہے اور وزیراعظم ہاؤس منتقل ہو گئے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کا اعلان کر دیاہے ، اسی ضمن میں ترکی میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا لیکن وہ مشکل میں پھنس گئے . تفصیلات کے مطابق
سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ اتوار کو اپنے حامیوں کو سڑکوں پر نکلنے کی کال دی تھی جس پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیئے جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھی احتجاج ریکارڈ کروایا گیا لیکن ترکی میں موجود پاکستانیوں کو احتجاج ریکارڈ کرونے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا .

ترکی میں چند پاکستانیوں کی جانب سے تقسیم سکوائر پر احتجاج کیا گیا جس دوران عمران خان کے حق میں نعرے باز ی کی گئی ، ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے پاکستانیونی مظاہرین کو گرفتار کر لیاہے ، ذرائع پاکستانی قونصلیٹ کا کہناہے کہ انتظامیہ سے رابطے میں ہیں جلد ہی مظاہرین کو رہا کروا لیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں