چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد ، لندن(قدرت روزنامہ)چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر نے استعفیٰ دے دیا . ثانیہ نشتر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ بطور چیئرپرسن بی آئی ایس پی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے .

انہوں نے لکھا کہ پسماندہ لوگوں کی خدمت کرنا ایک بہت بڑا اعزاز رہا ہے عمران خان مجھے موقع دینے کے لیے شکریہ! آپ کی قیادت میں ملک کے لیے کام کرنا ایک اعزاز ہے . اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے این اے 95 میانوالی ون سے رکن اسمبلی کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا

اعلان کیا تھا . پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دو ٹوک پیغام میں کہا میں ان چوروں کیساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا . ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر 16ارب کا ایک اور 8 ارب کا ایک کرپشن کیس ہے، ایسا آدمی سلیکٹ یا الیکٹ ہوگا تو ملک کی اس سے بڑی توہین نہیں ہو سکتی . دوسری جانب برطانوی قانون دان فیض احمد گوندل ایڈووکیٹ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے عہدہ سے مستعفی ہو گئے ، انہوں نے کہا کہ میں اپنے لیڈر عمران خان کے نظریہ کو پورا کرنے لندن سے پاکستان شفٹ ہوا تھا . فیض گوندل نے کہا کہ میں قائد عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، پاکستان میں امپورٹڈ حکومت کے وجود کو مسترد کرتے ہیں ، پاکستان کی عدالتوں میں امپورٹڈ حکومت کا دفاع نہیں کر سکتا ، بطور احتجاج استعفیٰ دے رہا ہوں . فیض گوندل نے مزید کہا کہ میرا ضمیر مجھے اس عمل کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دیتا ، جس حکومت نے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر سمجھوتہ کیا ہے اس کو تسلیم نہیں کرتا .

. .

متعلقہ خبریں