سوشل میڈیا پر آرمی چیف اور پاک فوج کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) آرمی چیف اور پاک فوج کے  کیخلاف ٹویٹر پر ٹرینڈ چلانے والے گروہ کے سرغنہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب شہباز گل نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سوشل میڈیا  ورکز کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں .

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران ملزم مقصود عارف کو لاہور کے علاقے سبزہ زار سے گرفتار کیا گیاہے ، بتایا جارہاہے کہ مقصود عارف سوشل میڈیا  پر 2100 سے زائد  جعلی اکائونٹس سے آرمی چیف اور پاک فوج کے خلاف مہم چلا رہا تھا ، ان تمام اکاونٹس سے متعلق ایف آئی اے کو رپورٹ کیا گیا تھا ، ان اکاﺅنٹس سے پاک فوج کے خلاف اڑھائی لاکھ سے زائد ٹویٹس کی گئیں، پانچ اکاﺅنٹس بلواسطہ یا بلا واسطہ ایک ہی سیاسی جماعت کے ہیں جبکہ 200 سے زائد اکاﺅنٹس بیرون ملک سے چلائے جارہے ہیں .

ذرائع کا کہناہے کہ اہم شخصیات اور حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے معاملے میں ایف آئی اے نے متعدد چھاپے مارے ہیں جس دوران لاہور سے دو، گجرات اور فیصل آباد سے 8 افراد کو گرفتار کیا گیاہے ،بتایا گیاہے کہ 50 افراد سینکڑوں کی تعداد میں جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس آپریٹ کر رہے تھے .

دوسری جانب نو فلائی لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے والے شہباز گل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، تلا شیاں لی جارہی ہیں اور  فیملی کی عورتوں کی چادر چاردیواری کی بے حرمتی کی جارہی ہے . کیا ہو گیا ہے آپکو؟ حوصلہ کریں . درسط اور غلط کی ساری تفریق ختم نہ کریں . ہمارا ورکر ہماری جان ہے اس سارے عمل پر عدالت سے رجوع کریں گے . ہر صورت ورکرز کا تحفظ کیا جائے گا . ‘‘

. .

متعلقہ خبریں