وزیراعظم کا اسلام آباد پشاورموڑ سے ایئرپورٹ تک میٹروبس چلانےکا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم میاں شہبازشریف نے اسلام آباد پشاورموڑ سے ایئرپورٹ تک میٹروبس چلانے کا اعلان کردیا، شہبازشریف نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک 5 روز میں میٹرو بس چلانے کے انتظامات کیے جائیں . جیونیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک 5 روز میں میٹرو چلانے کا اعلان کردیا ہے .


وزیراعظم نے میٹرو بس چلانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے . متعلقہ محکمے میٹرو سروس چلانے کے انتظامات مکمل کریں . دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم مایوسی نہیں پھلانا چاہتے مگر کچھ چیزیں بتانا ضروری ہیں ، تحریک انصاف انتہائی گھمبیر مسائل چھوڑ کر گئی ، انہوں نے ترقیاتی بجٹ بھی 900 ارب سے 700 ارب روپے کر دیا ، پاکستان کا تجارتی خسارہ اس سال 45 ارب ڈالر رہنے کا خدشہ ہے ، سابق حکومت نے کہا تھا 4 ہزار ارب روپے کا خسارہ ہوگا ، اس وقت حکومت کا بجٹ خسارہ 5 ہزار 600 ارب روپے کا ہے ، ن لیگ کے پہلے دور حکومت میں بجٹ خسارہ 16سو ارب روپےسے کم تھا .

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شہبازشریف پوری کوشش کریں گے کہ خسارہ کنٹرول کریں ، آج بھی ڈالر کی قدر میں 90 پیسے کمی ہوئی ، اسٹاک ایکسچینج میں اضافہ ہو رہا ہے، ڈالر 190 سے 182 روپے پر آگیا ہے ، شہباز شریف کی حکومت میں پاکستان کا معاشی مستقبل روشن ہے ، وزیراعظم نے نجی اداروں سے تنخواہوں میں 10فیصد بڑھانے کی اپیل کی ، وزیراعظم کے کم از کم تنخواہیں 25 ہزار روپے کرنے کے فیصلے کو سراہا جارہا ہے ، پنشنرز کی پنشن میں فوری طور پر 10فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے ، میڈیا ہاوسز مالکان سے بھی اپیل ہے کہ وہ ورکرز کی تنخواہیں بڑھائیں .
ادھرعالمی ریٹنگ ایجنسی فچ ریٹنگ نے پاکستان میں حکومت کی پر امن تبدیلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے معیشت کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی کی ہے ، اپنے بیان میں فچ نے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی پرامن انداز میں ہوئی تاہم اس سے پاکستان کے لیے قریب مدتی پالیسیوں کے بارے میں بے یقینی میں اضافہ ہوا ہے جسے پہلے ہی عالمی کموڈٹی قیمتوں اور عالمی سطح پر بے یقینی کے سبب بیرونی اور مالیاتی چیلنجز کا سامنا ہے .

. .

متعلقہ خبریں