تحریک انصاف کی حکومت کا خاتمہ ، سابق وزراء کو آلاٹ کئے گئے چیمبرز منسوخ ، تختیاں بھی ہٹا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تحریک انصاف حکومت کے خاتمے کے بعد سابق وزراء کو الاٹ کئے گئے چیمبرز منسوخ کر کے ان کے ناموں کی تختیاں ہٹا دی ہیں جبکہ وزیراعظم چیمبر میں وزیراعظم شہباز شریف کی تصویر لگا دی گئی ہے ، اپوزیشن چیمبرکے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا . تفصیلات کے مطابق سابق وزراء شیخ رشید احمد ، فواد چوہدری ، اسد عمر ، شیریں مزاری ، شبلی فراز ،شاہ محمود قریشی دو یگر سابق وزراء کو الاٹ کئے گئے چیمبرز منسوخ کر کے ان کے ناموں کی تختیاں ہٹا دی گئی

ہیں .

نئے وزراء کی جانب سے حلف اٹھانے کے بعد چیمبرز ان کو الاٹ کر دیئے جائیںگے . دوسری جانب وزیراعظم چیمبر میں وزیراعظم شہباز شریف کی تصویر لگا دی گئی ہے تاہم اپوزیشن چیمبرکے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا .

. .

متعلقہ خبریں