شہباز شریف نے وزیراعظم کا حلف اٹھاکر بھٹو خاندان کا ایک سے زائد افراد کے وزیراعظم منتخب ہونے کا ریکارڈ برابر کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں شہباز شریف نے گزشتہ روز ملک کے 23 ویں وزیراعظم کا حلف اٹھاکر بھٹو خاندان کا ایک سے زائد افراد کے وزیراعظم منتخب ہونے کا ریکارڈ برابر کردیا . اس سے قبل بھٹو خاندان کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ ایک سے زائد افراد ملک کے صدر اور وزیراعظم کے اعلیٰ ترین حکومتی عہدوں پر فائز رہے .

پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو صدر پاکستان اور 2 مرتبہ وزیراعظم جبکہ اْن کی صاحبزادی محترمہ بینظیر بھٹو بھی 2مرتبہ ملک کی وزیراعظم رہیں . اس کے علاوہ ذوالفقار علی بھٹو کے داماد اور محترمہ بینظیر بھٹو

کے شوہر آصف علی زرداری بھی صدر پاکستان رہے . اس سے پہلے شریف خاندان کے میاں نوازشریف کو 3 بار وزیراعلیٰ پنجاب اور 3مرتبہ وزیراعظم پاکستان رہنے کا اعزاز حاصل ہے جو اب تک ایک ریکارڈ ہے .

. .

متعلقہ خبریں