وزیراعظم شہباز شریف کی نیب کے 3 ریفرنسز میں حاضری معافی درخواست منظور کر لی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کی نیب کے 3 ریفرنس میں حاضری معافی درخواست منظور کر لی گئی . عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف نیب کے تین ریفرنسز کی سماعت ہوئی .

حمزہ شہباز نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جس کے بعد عدالت نے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی . اس سے قبل شہباز شریف کی جانب سے نیب کے تین ریفرنسز میں آج حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، وزیراعظم کی لیگل ٹیم احتساب عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی وزیراعظم آج پیش نہیں ہو سکتے، عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرے .
اس سے قبل منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانتوں میں 27اپریل تک توسیع کی گئی تھی .

لاہور کی اسپیشل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانتوں میں27اپریل تک توسیع کی تھی . عدالت نے شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی . سینٹرل عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے کیس کی سماعت کی .

شہبازشریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی . شہبازشریف کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ وہ عمرے پرجارہے ہیں اس لئے عبوری ضمانت میں لمبی تاریخ دی جائے . فاضل جج نے وکیل کوعدالت میں درخواست لکھ کردینے کی ہدایت کی . عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کو لمبی تاریخ دینے پر کوئی اعتراض ہی جس پر انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو کوئی اعتراض نہیں .
بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع کردی . علاوہ ازیں عدالت نے منی لانڈرنگ کے ٹرائل کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا . فیصلے میں بتایا گیا کہ ملزمان کوچالان کی تمام کاپیاں فراہم کردی گئی ہیں . شریک ملزم محمد عثمان کی عدالتی دائراختیارپردرخواست مسترد ہوچکی ہے . ایف آئی اے کی جانب سے شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست مستردکرنے پرعدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے پاس نظرثانی کرنے کا اختیار نہیں ،ایف آئی اے کی ضمانت منسوخی کی درخواست اس لیے منسوخ کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں