علیم خان نے حمزہ شہباز کے ساتھ تلخ کلامی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینئر سیاستدان و رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے ساتھ تلخ کلامی کی خبروں کی تردید کی ہے . انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہیٰ صاحب کو اپنی ہار نظر آر ہی ہے .

اُن کو پتہ چل چکا ہے کہ شکست ان کا مقدر بن چکی ہےتو وہ بھونڈی حرکتوں پر آگئے ہیں .
حمزہ کے ساتھ میرا بہت ہی اچھا محبت اور عزت کارشتہ ہے . وہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں . ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہوگی.علیم خان نے مزید کہا کہ پرویز الہیٰ صاحب کو چاہیے کہ اپنی شکست تسلیم کر لیں . الیکشن کے میدان میں آئیں . انہیں ایسی حرکتیں کرنے کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئے گی .
.

جب کہ ترجمان علیم خان نے کہا ہے حمزہ شہباز کو ہی وزیراعلیٰ بنائیں گے، ہم متحد ہیں، عبدالعلیم خان غیر مشروط طور پر حمزہ شہباز شریف کا ساتھ دے رہے ہیں .

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس جمع کروا دیا تھا . ابق پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اپنے 24 منحرف ممبران کے خلاف ریفرنس اسپیکر آفس میں جمع کروایا گیا ہے ، اسپیکر پنجاب اسمبلی مقررہ وقت میں ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا فیصلہ کریں گے تاہم ابھی ریفرنس پر اسپیکر کی طرف سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ، ان منحرف اراکین کا تعلق جہانگیر ترین ، علیم خان اور اسد کھوکھر گروپ سے ہے .
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس میں حمزہ شہباز کے ساتھ پریس کانفرنسز اور ان کے ویڈیو بیانات کو بھی منسلک کیا گیا ہے ، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ منحرف ارکان متعدد مواقع پر حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کے لیے ووٹ دینے کا اعلان کرچکے ہیں ، جن کو پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پہلے مراسلہ جاری کیا تھا اور انہیں 4 اپریل کو شوکاز نوٹس جاری کرکے جواب مانگا تھا .

. .

متعلقہ خبریں