محمد بن سلمان کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے ہر مبارکباد دی ہے . محمد بن سلمان نے شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے .

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں .
ہم آپ کی کامیابی اور عافیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں . علاوہ ازیں چین کی وزارت خارجہ نے شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کر دی . گزشتہ روز تہنیتی پیغام سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی جاری کر دیا گیا . ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر شہباز شریف کے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتے ہیں .

انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر ایک اعلی معیار کی پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کا خواہشمند ہے .

انہوںنے کہاکہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر ایک قریبی پاک چین کمیونٹی کے قیام کا خواہشمند ہے تاکہ مشترکہ مستقبل کے ایک نئے دور کا آغاز کیا جا سکے . جبکہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، پاکستان میں روس کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے .
بیان میں کہا گیا کہ روسی صدر نے امید کا اظہار کیا ہے کہ شہباز شریف روس، پاکستان تعلقات، بین الاقوامی دہشت گردی سے نمٹنے اور افغان تصفیے میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے . ء) شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم بننے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے مبارکباد دی ہے . نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تمام شعبوں میں شراکت داری کو مزید بڑھانے کیلئے آپ کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں .
قبل ازیں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی تھی . وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت باقی تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے . اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت باقی تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے .
وزیر اعظم نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے سب آگاہ ہیں . وزیر اعظم نے کہاکہ آئیے امن کو محفوظ بنائیں اور اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دیں . شہباز شریف نے کہاکہ نیک خواہشات پر بھارتی ہم منصب نریندر مودی کا شکریہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں