وزیراعظم شہباز شریف کے پنشن اور تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کو واپس لینا یوٹرن نہیں بلکہ۔۔۔، مفتاح اسماعیل نے وضاحت کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وضاحت کی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پنشن اور تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کو واپس لینا یوٹرن نہیں ہے . مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ کوئی یو ٹرن نہیں ہے، چونکہ وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہیں چند ماہ قبل ہی بڑھائی گئی تھیں اس لیے ہم اِنہیں دوبارہ نہیں بڑھا رہے ہیں .

مفتاح اسماعیل نے اپنی ٹوئٹ میں بتانا کہ فیڈرل حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں کے مسائل پر اگلے بجٹ میں غور کیا جائیگا، ہم نے ریٹائرڈ سرکاری

ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا ہے . انہوں نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ میرے اس بیان سے سب ہی الجھنیں واضح ہو جائیں گی .

. .

متعلقہ خبریں