اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاق میں ہفتے کی چھٹی ختم ہونے کے بعد بینکوں میں بھی ہفتے کی چھٹی ختم کر دی گئی ، اوقات کار بھی تبدیل، اب بینک ہفتے میں 6روز بنک کھلیں گے . رپورٹ کے مطابق وزیراعظم
شہباز شریف کے حکم پر بنکوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ہیں پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بنکاری ہو گی جبکہ جمعہ کوصبح 8 سے دوپیر12 بجے تک بنک کھلیں گے .
فی الحال یہ اوقات رمضان المبارک کے لئے ہیں . سٹیٹ بنک نے سرکلر جاری کر دیا . یادرہے کہ رمضان المبارک میں بنکوں کے اوقات کار 5روز کے لئے 10 سے ڈیڑھ بجے تک تھے جبکہ ہفتہ اور اتوار 2 چھٹیاں تھیں .
. .