کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی حکومت اصلاحات کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے، اداروں میں اصلاحات کے عمل کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نورمحمددمڑ نے محکمہ منصوبہ بندی میں اصلاحات اور گڈ گورننس کو اپنی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اصلاحات کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے، اداروں میں اصلاحات کے عمل کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے اور صوبائی حکومت کے ان اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں . اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور موجودہ حکومت نوجوان کو با اختیار بنانے اور ان کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے .
وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ صوبائی حکومت نو جوانوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے نوجوانوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے رہی ہے . نورمحمددمڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور اس سلسلے میں لوگوں اور خصوصا نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ آگہی دینے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں .
. .