مسلم لیگ (ن)میں مفاہمتی اور مزاحمتی گروپ میں اختلافات شدید ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) میں مزاحمتی اور مفاہمتی گروپوں میںاختلافات شدید سے شدید تر ہوتے جارہے ہیں اور فریقین ایک دوسرے پر الزامات عائد کررہے ہیں . ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مزاحمتی گروپ نے مفاہمتی گروپ سے کہا ہے کہ عہدے اتنے ہی پیارے ہیں تو پھر کارکردگی دکھانا ہوگی .

کشمیر اور سیالکو ٹ میں شکست کی وجہ مفاہمتی گروپ کا منظرعام سے غائب ہونا ہے . جس کے جواب میں مفاہمتی گروپ کا کہنا ہے کہ اختیار نہیں دیں گےٹانگیں کھینچیں گے تو کارکردگی کیسی ؟پارٹی صدر کی بجائے کشمیر مہم کا انچارج جب کسی اور کو بنایا جائے گا تو یہی ہو گا . ناکامیوں کا ملبہ ہم پر نہ ڈالیں، ذمہ داری لی تھی تو ناکامی بھی تسلیم کریں . ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق مفاہمتی اور مزاحمتی گروپس میں اختلافات ختم کروانے کے لیے مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما بھی متحرک ہو گئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں