نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست دائر کردی گئی،اسلام آباد کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیر کے روز سماعت کریں گے . اے آر وائے نیوز رپورٹ کے مطابق درخواست گزار نے نعیم حیدر نے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی .

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف اشتہاری مجرم ہے، پاسپورٹ جاری کرنے سے روکا جائے اور درخواست پر آج سماعت کرکے نواز شریف کی گرفتاری کا حکم دیا جائے .
نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست پر رجسٹرار ہائی کورٹ آفس نے بینچ تشکیل دے دیا اور وکیل کی پیر کو سماعت کی استدعا منظور کرلی . درخواست میں نواز شریف، سیکریٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ کو فریق بنایا گیا .

درخواست میں نواز شریف کو واپسی پر گرفتار کرنے کی بھی استدعا کی گئی . اسلام آباد کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیر کے روز سماعت کریں گے .

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حلف اٹھانے کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجویز کروانے کا فیصلہ بھی کرلیاگیا ،نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہیں ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے نئے پاسپورٹ کے اجراء کیلئے درخواستیں تیار ہیں جبکہ نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے بھی درخواست تیار کر لی گئی ہے اسحاق ڈار کا پاسپورٹ ساڑھے تین سال قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے منسوخ کرادیا تھا ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کے اجراء کے بعد وطن واپسی ہوگی اور وہ سعودی عرب میں عمرہ ادا کرکے پاکستان واپس آئینگے .

. .

متعلقہ خبریں