لاہورہائیکورٹ کا ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل کا فیصلہ جاری

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہورہائیکورٹ نے ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل کا فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے مسلم لیگ ق کی اپیلیں مسترد کردیں، عدالت نے قرار دیا کہ ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کو16 اپریل کو اسمبلی اجلاس کی صدارت کا حق حاصل ہے، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی اپنے حلف کی پاسداری کریں گے، وزارت اعلیٰ کے قلمدان کے انتخابات کا منصفانہ، شفاف اور غیرجانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنائیں گے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل کا فیصلہ جاری کردیا، جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس جواد الحسن نے 31 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا .

لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے مسلم لیگ ق کی اپیلیں نمٹاتے ہوئے سنگل بنچ کا فیصلہ برقرار رکھا،عدالت نے ڈپٹی اسپیکر کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرانے کی اجازت دے دی .

ڈپٹی اسپیکروزیراعلیٰ کا انتخاب کرا سکتا ہے . فیصلے میں قرار دیا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو 16 اپریل کو ہونے والے اجلاس کی صدارت کا حق حاصل ہے، سردار دوست محمد مزاری ڈپٹی اسپیکرصوبائی اسمبلی پنجاب کو ہدایات دی جاتی ہیں، ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی اپنے حلف کی پاسداری کریں گے، وزارت اعلیٰ کے قلمدان کے انتخابات کا منصفانہ، شفاف اورغیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنائیں گے، آئین اور قواعد پرڈپٹی اسپیکر سختی سے عملدرآمد کروائیں گے، ڈپٹی اسپیکر رولز1997 کے تحت شفاف اور غیرجانبدار رہ کر فرائض انجام دینگے، چیف سیکریٹری کے مطابق شکایت کی صورت میں فوری ایکشن لیا جائے گا .
اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا ہے . ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سردار دوست مزاری نے کہا کہ عدالت مجھے برطرف کر دے تو کر دے‘ میں از خود استعفیٰ نہیں دوں گا کیوں کہ اس وقت استعفیٰ دینے کا مطلب 12 کروڑ نفوس کے صوبہ کو ایک اور بڑے آئینی بحران میں دھکیلنے کے مترادف ہوگا . دوست مزاری نے کہا کہ پنجاب میری وجہ سے کسی آئینی بحران کا شکار نہیں ہو گا کل رولز آف بزنس اور عدالتی احکامات کے مطابق ووٹنگ ہو گی .

. .

متعلقہ خبریں