بلقیس ایدھی کو رمضان المبارک کے آغاز سے 2 روز قبل مرحومہ کو دل کا دورہ پڑا تھا

کراچی (قدرت روزنامہ) بلقیس ایدھی کو رمضان المبارک کے آغاز سے 2 روز قبل مرحومہ کو دل کا دورہ پڑا تھا . تفصیلات کے مطابق مرحوم عبد الستار ایدھی کی اہلیہ کی علالت کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں .

بتایا گیا ہے کہ مرحومہ کو عارضہ قلب، بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مرض لاحق تھے، گزشتہ 6 ماہ سے زیر علاج تھیں . بتایا گیا ہے کہ بلقیس ایدھی کو رمضان المبارک کے آغاز سے 2 روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل گیا .
گزشتہ دنوں وزیر اعظم کی اہلیہ نے بھی بلقیس ایدھی سے ہسپتال میں ملاقات کی تھی . واضح رہے کہ جمعہ کے روز افطار کے وقت شہر قائد کراچی سے افسوسناک خبر سامنے آئی . دہائیوں تک سماجی خدمات انجام دینے والی سماجی رہنما بلقیس ایدھی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں .

عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کی جانب سے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نماز جنازہ کے حوالے سے بعد میں اعلان کیا جائے گا .

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا "امی نہیں رہیں، دعا کریں" . میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد بلقیس ایدھی نے ایدھی فاونڈیشن کی چئیرپرسن کی ذمے داری سنبھال لی تھی . بلقیس ایدھی دہائیوں سے کراچی سمیت ملک بھر میں سماجی خدمات انجام دیتی رہیں . وزیر اعظم شہباز شریف نے بلقیس ایدھی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ مرحومہ نے مرحوم عبدالستار ایدھی کے انسانیت کی خدمت کے مشن کو جاری رکھا .
انہوں نے بلقیس ایدھی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات بلند کرنے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی . جبکہ ملک کے دیگر سیاسی اور سماجی رہنماوں کی جانب سے بھی بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں