فواد چوہدری کا خانہ جنگی سے متعلق بیان سازش کامظہر ہے، ملک سکندر ایڈووکیٹ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہاہے کہ فواد چوہدری کا خانہ جنگی سے متعلق بیان شیطانی سازش اور دانستہ سازش کامظہر ہے ،ریاست کو اس کی سرکشی کا سختی سے جواب دینا چاہیے کیونکہ اس نے سیاسی فائدے کے لیے ریاست کی سلامتی کو نقصان پہنچایا سیاسی اختلافات میں ہم معاشرتی رواداری، خاندانی اصول اور اسلامی احکام یکسر بھلا کر قوم سے ہجوم بن کر دیمک کی طرح اپنی ہی جڑیں کاٹ رہے ہیں . ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا .

ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہاکہ پاکستان کوخانہ جنگی کی طرف بڑھانے کے فوادچوہدری کا چیختا ہوا بیان اندرونی انتشار پیدا کرنے کی شیطانی سازش اور دانستہ سازش کا کھلا مظہر ہے . ریاست کو اس کی سرکشی کا سختی سے جواب دینا چاہیے کیونکہ اس نے سیاسی فائدے کے لیے ریاست کی سلامتی کو نقصان پہنچایا . انہوں نے کہاکہ پاکستانی معاشرہ تاریخی لحاظ سے کبھی اتنا تقسیم نہ ہوا ہوگا جتنا آج ہے . الزامات، گالیاں، بہتان، تشدد، نفرت دلوں اور ذہنوں میں سرایت کر چکی ہیں جو معاشرتی استحکام اور قومی اتحاد کیلئے تباہ کن ہے . سیاسی اختلافات میں ہم معاشرتی رواداری، خاندانی اصول اور اسلامی احکام یکسر بھلا کر قوم سے ہجوم بن کر دیمک کی طرح اپنی ہی جڑیں کاٹ رہے ہیں . سیاسی رہنماﺅں، قومی زعما، علما دین اور بالخصوص میڈیا کو اس اگ پر تیل ڈالنے کے بجائے قومی وحدت، اتفاق اور برداشت کا علم بلند کرنا ہوگا تاکہ نفرت کو کم کیا جاسکے اور عدم برداشت کی آگ سے ہماری معاشرتی خوبصورتی کو بچایا جائے .

. .

متعلقہ خبریں