تحریک انصاف کراچی جلسے میں حادثہ کارکنوں کی بڑی تعداد لائٹنگ اسٹینڈ پر چڑھ گئی، اسٹینڈ جلسے کے شرکاء پر آن گرا

کراچی (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کراچی جلسے میں حادثہ، کارکنوں کی بڑی تعداد لائٹنگ اسٹینڈ پر چڑھ گئی، اسٹینڈ جلسے کے شرکاء پر آن گرا . تفصیلات کے مطابق شہر قائد کراچی کے باغ جناح میں جاری تحریک انصاف کے جلسے کے دوران حادثہ پیش آیا، دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق جلسہ گاہ میں لگائے گئے ایک بڑے لائٹ اسٹینڈ پر کارکنوں کی بڑی تعداد چڑھ گئی جس کی وجہ سے اسٹینڈ بوجھ برداشت نہ کر سکا اور جلسے کے شرکاء پر آن گرا .


اسٹینڈ پر چڑھنے والے کارکن بھی انتہائی اونچائی سے زمین پر آن گرے . واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد ملک بھر میں جلسوں کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا . اس سلسلے میں پہلا جلسہ پشاور میں کیا گیا، جبکہ آج بروز ہفتہ دوسرا جلسہ شہر قائد کراچی میں کیا جا رہا ہے .

تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ کراچی جلسہ برصغیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا .

اس حوالے سے سینئر صحافی کامران خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ آج رات کراچی میں بڑے جلسہ عام ہو گا . جبکہ آخری اطلاعات تک تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور پارٹی کے دیگر قائدین جلسہ گاہ پہنچ چکے ہیں . جلسے سے عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید ، اسد عمر و دیگر خطاب کریں گے .
جناح گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کارکنان اور عوام پاکستان اور پی ٹی آئی کے پرچموں کے ساتھ پہنچے ہیں اور جلسے میں ابھی پارٹی ترانے چلائے جارہے ہیں . کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے کے اعلان کے بعد سے ہی کراچی میں شہریوں کا جوش و خروش عروج پر ہے، گزشتہ رات ہی عوام کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں