شہزاد اکبر دبئی چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق مشیر احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر اسلام آباد سے دبئی چلے گئے . نجی ٹی وی اے آروائی کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے دبئی چلے گئے .

شہزاد اکبر کا نام چند روز پہلے ایف آئی اے نے اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تھا، لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ان کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا تھا . وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر، شہباز گِل اور سابق پرنسپل

سیکریٹری اعظم خان سمیت 6 افراد کے نام اسٹاپ لسٹ سے نکال دیے گئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں