“پہلے دوسرے دوستوں کو موقع دینا چاہتے ہیں” آصف علی زرداری نے شہبازشریف کابینہ کا حصہ نہ بننے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا عندیہ دے دیا، آصف زرداری نے کہا کہ پہلے دوسرے دوستوں کو موقع دینا چاہتے ہیں .

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ایوان میں پہنچے جہاں راہداری میں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل ہوگی؟ جس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ میرا خیال ہے ابھی پارٹی شامل نہیں ہو رہی .

صحافی نے دوسرا سوال کیا کہ کیا آپ سارا بوجھ شہباز شریف پر ڈالنا چاہتے ہیں؟ جس پر آصف زرداری نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پہلے دوسرے دوستوں اکاموڈیٹ کیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں