آئین شکن سے بڑا کوئی ملک دشمن نہیں ہوتا، سعید غنی

/کراچی(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئین شکن حکومت کو فارغ کرنے کے بعد پہلی بار ن22 اپریل کو کراچی آرہے ہیں، اس روز ائیرپورٹ کے ٹرمنل 1 پرکراچی کے عوام ان کا شاندار استقبال کریں گے . ہم کراچی کے عوام کو جوابدہ ہیں کسی شاہ محمود قریشی یا دیگر کو نہیں .


14 قومی اور 21 سندھ اسمبلی کی کراچی سے نشستیں رکھنے والی پی ٹی آئی کے جلسہ میں 30 ہزار سے زائد لوگ موجود نہیں تھے . عمران نیازی کی سلیکٹیڈ حکومت نے 3 سال 7 ماہ کے دوران کراچی میں کوئی بڑا منصوبہ تک شروع نہیں کیا اور ماضی کی حکومتوں کے منصوبوں پر تختیاں لگانے والے نیازی نے کراچی میں کوئی ایسا منصوبہ بھی مکمل نہیں کیا ہے .

عمران کے ٹولے کی کرپشن سامنے آئے گی تو لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے .

تحفے کے طور ملنے والی چیزیں توشہ خانہ سے خریدنے کا قانون ہے، ایسا نہیں کے سستے میں خریدیں اور مہنگے داموں باہر بیچ دیں . وقت نے ڈاکٹر اسرار احمد اور حکیم سعید کی ان باتوں کو درست ثابت کردیا ہے کہ عمران نیازی اس ملک کے اداروں اور آئین کے لئے سب سے نبڑا خطرہ ثابت ہوگا . آئین شکن سے بڑا کوئی ملک دشمن نہیں ہوتا . ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اپنے کیمپ آفس میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا .
اس موقع پر کراچی ڈویڑن کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد آصف خان اور منارٹی ونگ کے ڈاکٹر راکیش بھی ان کے ہمراہ موجود تھے . سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کی آئین شکن حکومت کر گرانے میں دیگر تمام سیاسی جماعتوں کا بھی ہاتھ ہے، لیکن پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیلیکٹیڈ حکومت کے آتے ہی اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ہم اس کو جمہوری طور پر فارغ کریں گے .
انہوں نے کہا کہ پیپلزز پارٹی نے پی ڈی ایم بنائی اور اس میں عدم اعتماد کی تحریک کا پلان بھی پیپلز پارٹی نے رکھا . انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک آئینی اور جمہوری طریقے سے پارلیمنٹ کے ذریعے اس نااہل اور نالائق وزیر اعظم کو ان کے گھر بھیجا اور انشائ اللہ وہ 22 اپریل بروز جمعہ کو رات 9 بجے، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ ٹرمنل 1 پر کراچی کے عوام ان کی کراچی آمد پر تاریخی استقبال کریں گے .
انہوں نے کہا کہ حکومت سے نکلنے کے دوران عمران خان نے آئین شکنی کی، انہوں نے نہ صرف قومی اسمبلی میں بلکہ پنجاب اسمبلی میں بھی حد پار کر دی . سعید غنی نے کہا کہ عمران خان نے کل جلسہ کیا کراچی میں یہاں سے انکی 14 قومی اسمبلی کی سیٹیں ہیں اور1 2 صوبائی اسمبلی کی سیٹیں ہیں نلیکن ان کے جلسے میں تیس ہزار سے زائد لوگ نہیں تھے ناور یہ کوئی خاص کامیاب جلسہ نہیں نکہا جاسکتا .
انہوں نے کہا کہ اسی عمران نیازی نے جو اب کراچی والوں سے بھیک مانگ رہا ہے اس نے اپنی ساڑھے تین سال سے زائد کہ حکومت میں کراچی کو کوئی ایک بڑا منصوبہ نہیں دیا . انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو گیس بحران کاسامنا کرنا پڑا، ملک میں مہنگائی، بے روزگاری انتہا کو پہنچائی، فارن فنڈنگ کیس تو سات سال سے انکے خلاف چل رہا ہے . سعید غنی نے کہا کہ عمران کے ٹولے کی کرپشن سامنے آئے گی تو لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے .
انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک نہیں سنا کے کسی نے توشہ خانے سے کوئی چیز خریدی ہو اور اسے مہنگے دوموں فروخت کردی ہو، یہ کام صرف عمران خان نے کیا . سعید غنی نے کہا کہ تحفے کے طور ملنے والی چیزیں توشہ خانہ سے خریدنے کا قانون ہے، لیکن ایسا نہیں کے سستے میں خریدیں اور مہنگے داموں باہر بیچ دیں . انہوں نے کہا کہ اس ملک کے عوا م کو جلد ہی فرح گوگی اور عمران نیازی گٹھ جوڑکا پتہ چلے گا اور کیسے پیسے بنی گالہ تک جاتے تھے .
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے خلاف کیسز بنیں گے اور وہ ان کو انتقامی کارروائیوں کا نام لے کر بچنے کی کوشش کررہا ہے . انہوں نے کہا کہ اگر عمران نیازی کے خلاف کیس بنیں تو انتقامی کاروائی ناور جو کچھ اس نے ساڑھے تین سال تک نیب نیازی گٹھ جوڑ کے تحت تمام اپوزیشن جماعتوں کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت کیسز بنائے تو وہ کچھ نہیں .
سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جسکو یہودیوں اور بھارت نے فنڈ کیا جبکہ قانون کے مطابق کوئی جماعت بیرونی فنڈنگ نہیں لے سکتی . سعید غنی نے کہا کہ2018 کے متنازعہ انتخابات میں 28 نفیصد ووٹ لینے والی جماعت آج ان 70 فیصد عوامی ووٹ لینے والی وہ جماعتیں جو آج اقتدار میں ہیں ان کو غداری کا سرٹیفکیٹ دے رہی ہیں . انہوں نے کہا کہ آج میڈیا، عدلیہ، نپاک فوج،تمام جماعتیں اور ملک کی 70 نفیصد عوام غلط اور صرف عمران خان ہی اپنے آپ کو درست قرار دے رہے ہیں .
انہوں نے کہا کہ آج ڈاکٹر اسرار اور حکیم سعید نے کہا تھا کہ اس ملک، اس کے نظام، آئین اور اداروں کے لئے اگر سب سے بڑا خطرہ ہے تو وہ عمران خان ہے . انہوں نے کہا کہ اپنے جلسوں میں راتوں کو عدالتوں کے کھلے ہونے اور یہ کہنا کہ میں نے ایسا کیا جرم کیا ہے تو عمران نیازی تم نے جرم ہی نہیں بلکہ آئین بھی توڑا ہے اور تم آئین شکن ہو اور آئین شکن کو غدار کہتے ہیں .
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی صدر عارف علوی،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر تمام آئین شکن ثابت ہوچکیں ہیں اور ان کو اس کی سزائیں ملنی چاہیے . اس موقع پر وقار مہدی نے کہا کہ آج عمران خان کو مقافات عمل کا سامنا ہے . اس نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں بالخصوص پیپلز پارٹی اور دیگر اس وقت کی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کیا وہ اب اس کو لازمی بھگتنا ہوگا .
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ایک نشئی شخص ہے اور اس نشئی شخص نے توسہ خانہ سمیت ملک کی قیمتی چیزیں بیچ گیا ہے . انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کوئی معاشی پالیسی نہیں تھی . ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ شیخ رشید کمال سے جھوٹ بولتا ہے، اس نے گذشتہ 30 سے 35 سالوں میں جتنی بھڑکیں ماری ہیں ان میں سے کون سے ایک بھی درست ہوئی ہے . عمران اسماعیل کے 5 منٹ کے اندر کراچی شہر کو بند کرانے کے بیان پر سعید غنی نے کہا کہ اس کو اس کی اپنی بیوی گھر سے 5 منٹ میں نہیں نکلنے دیتی وہ کیا شہر بند کروائے گا .
انہوں نے کہا کہ میں گذشتہ کئی عرصہ سے کہتا آرہا ہوں کہ یہ بین الاقوامی جگادری ہیں . گذشتہ روز جلسہ میں صحافیوں بالخصوص خواتین صحافیوں کے ساتھ ہونے زیادتی کے حوالے سے سوال پر سعید غنی نے کہا کہ یہ تحریک انصاف کا وطیرہ ہے کہ وہ میڈیا کو نشانہ بناتے ہیں . انہوں نے کہا کہ خود عمران خان نے پیکا آرڈیننس اسی لئے رائج کرنا چاہا تھا کہ وہ میڈیا کو پابند کرسکے .
انہوں نے کہا کہ ہم گذشتہ روز خواتین صحافیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی شدید الفاظ میں نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ پولیس کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ویڈیوز اور سوشل میڈیا پر اس تشدد کی ویڈیوز کے ذریعے اس میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں . شاہ محمود قریشی کے حوالے سے سوال پر سعید غنی نے کہا کہ ہم شاہ محمود قریشی کو نہیں بلکہ اس شہر کراچی کے عوام کو جوابدہ ہیں .
انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام اپنا فیصلہ ووٹ کے ذریعے کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی کراچی میں مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حالیہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں واحد پیپلز پارٹی ہے، جس نے تمام 6 کے چھ کنٹونمنٹ بورڈ میں سیٹیں جیتی ہیں اس کے علاوہ کوئی دوسری سیاسی جماعت نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں