ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی حکومت نے 19 رمضان المبارک تک زائرین کو دوسرے عمرے کی اجازت دے دی . میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا کہ 19 رمضان المبارک تک دوسرا عمرہ کیا جا سکتا ہے، اس کی اجازت ہوگی .
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ عمرہ زائرین 19 رمضان المبارک تک نیا عمرہ کر سکتے ہیں کیونکہ نظام میں اس کی گنجائش موجود ہے . سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کہا کہ اتوار کے روز سے بدھ کے روز تک، رات 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے کے درمیان دوسرے
عمرے کے لیے بکنگ کرائی جا سکتی ہے . واضح رہے کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں میں رمضان المبارک کے دوران ایک عمرے کے بعد دوسرے عمرے کی ادائیگی کی اجازت کے حوالے سے تشویش پائی جا رہی تھی جس پر وزارتِ حج و عمرہ نے یہ اعلان کیا ہے .
. .