حریم شاہ کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ایف آئی اے نے حریم شاہ کو ایک اور نوٹس جاری کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)منی لانڈرنگ اور ریاست کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر ٹک ٹاک اسٹار فضا حسین عرف حریم شاہ کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں . اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے نے حریم شاہ کو ایک اور نوٹس جاری کردیا، مذکورہ نوٹس سائبر کرائم سندھ کی جانب سے جاری کیا گیاہے .

ایف آئی اے حکام کے مطابق حریم شاہ نے ایف آئی اے کارروائی کے خلاف عدالت میں درخواست دی تھی کہ ان کے بینک اکائونٹس، سوشل میڈیا اکائونٹس منجمد کیے گئے ہیں . سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ عمران ریاض نے کہاکہ معزز عدالت نے فضا حسین

کی درخواست خارج کی، اب قانون اپنا کام کرے گا . سربراہ ایف آئی اے نے کہا کہ حریم شاہ کو سائبرکرائم کے سامنے پیش ہونا ضروری ہے، ویڈیو کے بارے میں وضاحت دینا ہوگی، ویڈیو میں منی لانڈرنگ جیسا سنگین جرم کیا ہے . عمران ریاض نے کہا کہ ویڈیو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی تضحیک کی گئی، ریاستی اداروں، سسٹم کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں