ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پر امن ماحول ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی . اس موقع پر سیکورٹی و ترقیاتی معاملات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا .

ملاقات میں اس امر سے اتفاق کیا گیا کہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے پر امن ماحول کا قیام ناگزیر ہے جسکے لیے تمام سیکورٹی ادارے مسلسل کوشاں ہیں اور انکی قربانیوں سے دیرپا امن کا قیام ممکن ہوا ہے . ملاقات میں اس امر سے بھی اتفاق کیا گیا کہ ترقیاتی عمل اور امن و امان کے قیام میں تمام اسٹیک ہولڈرز اور عام آدمی کی شراکت داری ضروری ہے . اس موقع پر ڈویژنل ریویو کمیٹیوں کے قیام کو اہم پیش رفت قرار دیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں