تصویر لینے کی کوشش میں فوٹو گرافر کی ایسی حرکت کہ اداکارہ سارہ علی خان برہم ہوگئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ  اداکارہ سارہ علی خان کی اچھی تصاویر لینے کے چکر میں فوٹوگرافر کا انہیں دھکا لگ گیا،    اس موقعے پر اداکارہ نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور بغیر تصاویر بنوائے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں .

میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ علی خان بھارتی شہر ممبئی میں فلم سیٹ سے نکل کر گھر کے لیے روانہ ہورہی تھیں کہ اس دوران فوٹوگرافرز نے انہیں گھیر لیا جن میں سے ایک فوٹوگرافر کی اداکارہ کو ٹکر لگی، خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہیں .

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ فوٹوگرافر نے جان بوجھ کر سارہ کو دھکا دیا یا پھر یہ حادثاتی طور پر پیش آیا

سارہ علی ہمیشہ سے فوٹوگرافرز کی عزت کرتی آئی ہیں، کسی بھی موقع پر اداکارہ نے تصاویر بنوانے اور اس دوران پوز مارنے کی فرمائش بھی مسترد نہیں کی لیکن اس بار وہ شدید غضے میں نظر آئیں . دھکا لگنے کے بعد سارہ گاڑی کے قریب آئیں تو ایک فوٹوگرافر نے درخواست کی کہ تصاویر کے لیے تیار ہوجائیں جس پر اداکارہ نے کہا آپ لوگ فوٹو شوٹ کے دوران دھکا مارتے ہیں، یہ کہہ کر سارہ چلی گئیں .

. .

متعلقہ خبریں