پشاورمیں لیموں کی اونچی اڑان۔۔۔کتنے سوروپے کلوفروخت ہونے لگا،جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا

پشاور(قدرت روزنامہ)رمضان المبارک میں اشیائے خوردفونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکا نہ جاسکا، پشاور میں لیموں 600 سے 700 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگے، روزہ داروں کے لیے لیموں کی خریداری ناممکن ہو گئی . موسم گرما میں رمضان
المبارک کی افطاری میں شربت کثرت سے استعمال ہوتا ہے اور شربت میں لیموں کا ہونا بھی ایک لازمی جزو ہے لیکن ماہ صیام میں روزہ داروں کیلئے لیموں کی خریداری ناممکن ہوگئی .

برکتوں کے مہینے میں لیموں کے زیادہ استعمال سے قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، مارکیٹ میں چائنہ لیموں کی فی کلو قیمت 600 جبکہ گجرانوالہ سے منگوائے گئے لیموں 700 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں ،لیموں کی قیمت سن کر روزہ داروں کی بھی ہوش اڑجاتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں