شارجہ میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمندوں کو بڑی سہولت مل گئی

شارجہ (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں اب آپ اپنے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے تھیوری ٹیسٹ آن لائن کلیئر کرسکتے ہیں کیوں کہ شارجہ پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے تھیوری ٹیسٹ آن لائن کردیا ہے . گلف نیوز کے مطابق اس مقصد کے لیے شارجہ پولیس جنرل کمانڈ کے وہیکلز اینڈ ڈرائیورز لائسنسنگ ڈپارٹمنٹ نے 'سمارٹ تھیوری ٹیسٹ' سروس کو عوام کے لیے اپنی اہم خدمات میں شامل کیا ہے ، جس کا مقصد صارفین کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے .


اس حوالے سے شارجہ پولیس میں وہیکلز اینڈ ڈرائیورز لائسنسنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل راشد احمد الفردان نے کہا کہ حال ہی میں شامل کردہ سروس خلیجی ملک میں لائسنسنگ ڈیپارٹمنٹس کی سطح پر اپنی نوعیت کی پہلی سروس ہے ، یہ سروس ڈرائیونگ لائسنس کے لیے تھیوری ٹیسٹ سے گزرنے والے درخواست دہندگان کو کسٹمر ہیپی سینٹرز یا ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ میں جسمانی طور پر جانے کی ضرورت کے بغیر سی بھی جگہ سے آن لائن ٹیسٹ دینے کی سہولت دیتی ہے .

لیفٹیننٹ کرنل الفردان نے مزید کہا کہ اس سروس کو آن لائن فراہم کرنے سے سروس سینٹرز میں صارفین کے رش کو کم کرنے میں مدد ملے گی جب کہ یہ سروس شارجہ پولیس کی اپنی خدمات کی سطح کو اپ گریڈ کرنے اور صارفین کے اطمینان کو بڑھانے کے لیے مسلسل خواہش کا حصہ ہے . خیال رہے کہ اب متحدہ عرب امارات میں ٹیکسی چلانے والے پاکستانی خبردار ہوجائیں کیوں کہ شارجہ میں ٹیکسی خدمات کی نگرانی کے لیے نیا کنٹرول سنٹر بن گیا ہے ، یہ مرکز ڈرائیوروں کے غلط طرز عمل پر بھی نظر رکھے گا .
یو اے ای میڈیا کے مطابق حکومت شارجہ کی سرمایہ کاری کی شاخ شارجہ اثاثہ مینجمنٹ کمپنی کا ایک حصہ شارجہ ٹیکسی نے ایک نئے کنٹرول سینٹر کا افتتاح کیا ہے ، جو کمپنی کی سمارٹ اور جدید خدمات میں ایک نئے اضافے کا کام کرے گا ، جس کی مدد سے صارفین ، ڈرائیوروں اور مجموعی طور پر کمیونٹی کو فراہم کیے جانے والے متعدد فوائد میں اضافہ ہوگا ، اس کے علاوہ ٹیکسی کنٹرول سینٹر شارجہ میں تیزی سے ڈیجیٹل تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بڑھانے کے لیے اس کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں