حرم مکی انسٹی ٹیوٹ کی خواتین رضاکار مسجد حرام میں خدمت پر مامور

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)حرمِ مکی انسٹی ٹیوٹ کی 50خواتین رضاکار مسجد حرام میں آنے والی خواتین کے لیے رضاکارانہ طور پر خدمات پیش کر رہی ہیں . میڈیارپورٹس کے مطابق اس خدمت میں شریک ایک خاتون رضاکار مہا اسماعیل کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے جس نے ہم پر یہ انعام کیا ور ہمیں اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور مسجد حرام کا رخ کرنے والوں کی خدمت کے لیے چنا .


یہ ہمارے لیے بڑی سعادت اور اعزاز کی بات ہے .

مہا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے تعطیلات کے وقت میں ترمیم کے فیصلے نے ہمیں اس بات کا موقع دیا کہ ہم حرم مکی آنے والی خواتین کی زیادہ خدمت کر سکیں . ایک اور خاتون رضاکار اروی محمدنے کہاکہ میرے لیے یہ بات باعث افتخار ہے کہ میں اللہ کے مہمانوں کی خدمت پر مامور ہوں .

میں اللہ رب العزت کی انتہائی شکر گزار ہوں کہ میں اس خوب صورت ٹیم کا حصہ ہوں . خاتون رضاکار لیلی محمد جعفر کا کہنا تھا کہ اللہ کا ہمیشہ سے شکر ہے اور ہم اپنے دلی جذبات کو بیان کرنے سے قاصر ہیں کہ اللہ کے گھر میں آنے والی خواتین کی خدمت میں ہمیں کتنی روحانیت ، خوشی اور سکون حاصل ہوتا ہے . ہم اللہ سے اخلاص اور قبولیت کی دعا کرتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں