اسد کھوکھر کے بھائی کا قتل، سیکیورٹی کی ناکامی کا ذمہ دار کون؟ محکمے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیفنس کے علاقہ میں نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکر کے بھائی کے قتل کے واقعہ میں محکمے سیکیورٹی کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے،فائرنگ کا واقعہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی تقریب میں موجودگی کے دوران پیش آیا تھا جس پرانہوں نے سیکیورٹی کی ناکامی کے حوالےسے رپورٹ طلب کی تھی . پولیس کے مطابق تقریب میں ایک ڈی ایس پی ، دو ایس ایچ او اور تقریبا 40 اہلکار موجود تھے .

پولیس کو وزیر اعلی آفس کی جانب سے ان کی آمد کا صرف ایک گھنٹہ پہلے بتایا گیا تھا . وزیر اعلیٰ نجی دورے پر ولیمے کی تقریب میں شریک ہوئے ، وزیراعلی کے نجی دورے پر اہلکاروں کی تعداد زیادہ نہیں ہوتی . ہمیں تقریب میں واک تھرو پہنچانے کا ٹائم ہی نہیں ملا . تقریب میں 15 سو سے زائد مہمان مدعو تھے جلدی میں سب کو چیک کرنا ناممکن تھا جبکہ 8 کلب کے ایس پی سکیورٹی تقریب کی جگہ پرموجود ہی نہیں تھے . سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں سے پنڈال کو چیک بھی نہیں کیا تھا . . .

متعلقہ خبریں