مدینے کی ریاست کا قیام عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا،شہروز سبزواری

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انٖڈ سٹری کے نامور اداکار اور ماڈل شہروز سبزواری کا کہنا ہےکہ مدینے کی ریاست کا قیام عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا ہے . اداکار شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ اور نامور ماڈل صدف کنول کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی ، جہاں انہوں نجی اور شوبز زندگی سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کی .


موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے شہروز سبزواری نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت کی اور کہا کہ عمران خان ایک سچے لیڈر ہیں، اگر انسان میں تھوڑی بھی غیرت ہو تو وہ عمران خان کو ہی فالو کرے گا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)


اس موقع اداکار شہروز سبزواری نے مزید کہا کہ اگر میرے والد نے میرے پیٹ میں حلال رزق ڈالا ہے تو ایسا نہیں ہوسکتا کہ میں عمران خان کو فالو نہ کروں، اگر انسان میں غیرت نہیں تو وہ عمران خان کے علاوہ کسی کو بھی فالو کرلے، مدینے کی ریاست کا قیام عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں کر سکتا ہے .
اداکار نے دعویٰ کیا کہ بہت لوگ جو عمران خان کے مخالف ہیں وہ بھی مان گئے ہیں کہ اب عمران خان مزید خطرناک ہیں کیونکہ اب وہ بہتر سیاست کریں گے، چنانچہ ’عمران خان اقتدار میں واپس نہ آئے ایسا ہو نہیں سکتا، وہ دو تہائی اکثریت کے ساتھ آئیں گے، وہ ایک سچے آدمی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں