عمران خان کے تاریخی جلسوں سے حکومت گھبرا گئی ہے، اسد عمر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے تاریخی جلسوں سے حکومت گھبرا گئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کرنے پر تنقید کی ہے۔
عمران خان کے تاریخی جلسوں سے گھبرا کر امپورٹڈ حکومت نے تشدد کر کے سیالکوٹ میں عثمان ڈار اور دوسروں کو گرفتار کیا ہے. قوم اب ڈرنے والی نہیں. سیالکوٹ تیار ہو جاؤ، کپتان آج شام سیالکوٹ آ رہا. پاکستان دیکھ لے گا آج کے سیالکوٹ اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہے #امپورٹڈ__حکومت__نامنظور
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 14, 2022
اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’سیالکوٹ میں تشدد کر کے عثمان ڈار اور دوسروں کو گرفتار کر لیا گیا، قوم اب ڈرنے والی نہیں ہے، عمران خان سیالکوٹ جارہے ہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہا کہ ’سیالکوٹ تیار ہو جاؤ، کپتان آج شام سیالکوٹ آ رہا ہے، پاکستان دیکھ لے گا آج کے سیالکوٹ اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہے۔‘اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی شک و شبہے میں نہ رہیں، میں آج سیالکوٹ جا رہا ہوں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ’امپورٹڈ حکومت نے سیالکوٹ میں ہماری قیادت اور ورکرز کے ساتھ جو کیا وہ اشتعال انگیز ہے۔‘