کراچی (قدرت روزنامہ) نئی حکومت بھی ڈالر کو لگام نہ ڈال سکی ، ڈالر کی روز بروز اڑان اونچی ہوتی جا رہی ہے ، آج انٹربینک میں ڈالر نے 200 کی حد عبور کرلی .
دن کے آغاز پر ہی ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 200 روپے اور 40 پیسے کا ہو کر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا .
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 160پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، کاروبار کےدوران انڈیکس 43 ہزار 143 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھاگیا .
. .