کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد ڈالر کی قدر میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی ہے .
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں 3 روپے سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان ہے .
انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ روز 202.01 روپے پر بند ہوا تھا جبکہ آج 3 روپے سے زائد کمی کے بعد ڈالر 198 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے .
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 2 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے اور 201 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے .
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے . 100 انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس سے انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا ہے .
. .