آپ ناگن ڈانس اور شادیوں کے سوا کچھ نہیں کرسکتے، مشی خان عامر لیاقت پر برس پڑیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اداکارہ مشی خان نے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے خود پر کی جانے والی تنقید پر انہیں کرارا جواب دیدیا ہے . مشی خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ بہت سے مداحوں نے مجھے ان باکس میں پیغامات بھیجے کہ عامر لیاقت نے میرے حوالے سے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی ہے کہ اس عورت کا علاج کراؤ اور آج ہی کراؤ، اب دیکھو میں کیا کرتا ہوں .

اداکارہ نے کہا کہ آپ کر کیا سکتے ہیں سوائے ناگن ڈانس اور شادیاں کرنے کے، آپ فی الحال کچھ نہیں کر سکتے، خود ہی آپ روتے پیٹتے ویڈیوز بنا رہے ہوتے ہیں کہ مجھے کوئی اپنے شو میں نہیں بلاتا، جو بھی میں نے ریحام خان اور عفت عمر کیلئے کہا، آپ کو زیادہ تکلیف ہوگئی ہے؟

. .

متعلقہ خبریں