بلوچستان
بلوچستان بلدیاتی انتخابات، نتائج مرتب کرنے کا عمل جاری
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج مرتب کرنے کا عمل جاری ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر آفس کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے نتائج متعلقہ ضلعی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مرتب کر رہے ہیں۔
ذرائع صوبائی الیکشن کمشنر آفس نےبتایا کہ مختلف اضلاع سے بلدیاتی انتخابات کے تقریباً 25 فیصد نتائج موصول ہوچکے ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج 3جون تک جاری کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 29 مئی کو ہوئی تھی، 32 اضلاع کے 1584 وارڈز میں امیدوار بلامقابلہ ہی منتخب ہوگئے تھے۔
بلوچستان کے 4456 وارڈز میں 29 مئی کو امیدواروں کے انتخاب کے لئے پولنگ ہوئی تھی جبکہ 32 اضلاع کے 102 وارڈز میں انتخابات عدالتی حکم پر ملتوی کر دئیے گئے تھے۔